اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پولیس کے مطابق ریڈنگ کاونٹی کے ایک پارک میں چاقو سے کیا جانے والا حملہ دہشت گردانہ تھا، یہی وجہ ہے کہ واقعے کا دہشت گردی کے حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اتوار کو انگلینڈ کے علاقے ریڈنگ کاؤنٹی میں چاقو سے حملے میں تین افراد مارے گئے تھے۔ پولیس نے باضابطہ طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آور کو گرفتار اور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
342/